21 سال بعد پی آئی اے منافع بخش ادارہ بن گیا ہے : خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پی آئی اے ایک دفعہ پھر سبز ہلالی پرچم کا پاسبان بن گیا ہے،21 سال بعد پی آئی اے منافع بخش ادارہ بن گیاہے۔
اپنے پیغام میں وفاقی وزیر خواجہ آصف نے کہاکہ عمران خان نے پی آئی اے کو تباہ کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی، پی ٹی آئی کے دور حکومت میں پی آئی اے کا خسارہ اور قرض آسمان تک پہنچ گیا جب کہ پی آئی اے کے یورپین روٹ اور برطانیہ کےلیے پروازیں بند ہوگئیں اور لاجواب پرواز قصہ پارینہ بن گئی۔
سینئر رہنما مسلم لیگ ن خواجہ آصف نے کہاکہ پھر وزیر اعظم شہباز شریف نے قیادت سنبھالی،یورپین روٹ بحال ہوئے اور برطانیہ کےلیے بھی پی آئی اے پروازوں کی بحالی زیادہ دور نہیں۔
وفاقی وزیر خواجہ آصف نے کہاکہ 21 سال بعد پی آئی اے اربوں روپے کا منافع بخش ادارہ بن گیا ہےاور یہ قومی ادارہ ایک دفعہ پھر سبز ہلالی پرچم کا پاسبان بن گیا۔
پی آئی اے21سال بعدمنافع بخش بن گیا،بورڈآف ڈائریکٹرزکادعویٰ
خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ وزیر اعظم شہباز شریف کی نیت اور محنت اللہ قبول کررہا ہے، پی آئی اے کےچیئرمین ائیر وائس مارشل عامر حیات،ان کی ٹیم اور تمام ملازمین قابل تحسین ہیں،ان کو مبارک ہو، اللہ نے ان کی محنت کا اجر عطا کیا ہے۔