پیر پگارا کا حر جماعت کو افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا حکم

حروں کے روحانی پیشوا پیر صاحب پگارا نے خطے کی کشیدہ صورت حال کے پیش نظر اعلان کیا ہےکہ حر جماعت وطن کے دفاع اور سلامتی کےلیے ہر لمحہ افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

حر جماعت کے روحانی پیشوا اور مسلم لیگ فنشکنل کے سربراہ پیر صاحب پگارا کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھاکہ ملک کو اس وقت جن چیلنجز کا سامنا ہے،ان کا تقاضا ہےکہ ہم ذاتی و سیاسی اختلافات کو پس پشت ڈال کر قومی دفاع کو مقدم رکھیں۔

انہوں نے کہاکہ یہ وقت سیاست کا نہیں،پاکستان کے تحفظ اور دفاع کے بارے میں سوچنے کا ہے۔اختلافی معاملات بعد میں بھی سلجھائے جاسکتے ہیں،لیکن اگر ملک ہی نہ رہاتو یہ سب بےمعنی ہوجائے گا۔‘

پیر پگارا نے مزید کہا کہ مادر وطن کا دفاع ہمارے لیے ہر چیز پر مقدم ہے،کسی بھی نازک موقع پر پوری قوم اور حر جماعت اپنی مسلح افواج کے ساتھ ہے-

حروں کے روحانی پیشوا پیر پگارا نے حر جماعت کےتمام افراد کو ہدایت کی کہ وہ افواج پاکستان کےساتھ مکمل تعاون اور ہم آہنگی کا مظاہرہ کریں اور ہرممکن طریقے سے ان کی مدد کو یقینی بنائیں۔

انہوں نے کہاکہ پوری قوم کو چاہیےکہ وہ اپنی مسلح افواج کے حوصلےکو بلند رکھنے میں اپنا کردار ادا کرے،کیوں کہ یہی فورسز مادر وطن کی پہلی دفاعی دیوار ہیں۔

آخر میں پیر پگارا نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو ہرقسم کےخطرات اور چیلنجز سے محفوظ رکھے اور ہمیں اتحاد،ایمان اور قربانی کے جذبے کےساتھ اپنی ذمہ داریاں نبھانےکی توفیق عطا فرمائے۔

بھارتی اقدامات کا جواب سلامتی کمیٹی دےگی،اسحاق ڈار

واضح رہےکہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں فائرنگ سے 26 سیاحوں کی ہلاکت کےبعد بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کر دیا ہے۔ بھارت نے اٹاری چیک پوسٹ بند کرنےاور بھارت میں موجود پاکستانیوں کو 48 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم بھی دیاہے۔

Back to top button