پنجاب کی ترقی دیکھ کر سیاسی مخالفین خوفزدہ ہیں : عظمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہےکہ پنجاب میں خدمت کی سیاست ہورہی ہے،صوبے میں ترقی دیکھ کر سیاسی مخالفین خوفزدہ ہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتےہوئے وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کاکہنا تھاکہ مریم نواز پنجاب میں انقلابی اقدامات کررہی ہیں،دوسرے صوبوں کے لوگ بھی مریم نواز کے کاموں کے معترف ہیں،پنجاب میں عملی اقدامات ہورہے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہاکہ ایک طرف خدمت کی اور دوسری طرف انتشار کی سیاست ہورہی ہے،فتنہ فساد گروپ نے بچوں کی برین واشنگ کی،فتنہ پارٹی نےکسان کارڈ کو اپنی سیاست کےلیے استعمال کیا ہے،مریم نواز صرف منصوبوں کا افتتاح نہیں،عمل بھی کرتی ہیں،اتنے منصوبے پاکستان کی تاریخ میں کسی نے شروع نہیں کیے۔

ان کاکہنا تھاکہ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پنجاب کے کسانوں کےلیے زراعت دوست پالیسیوں کا اجراء کیا ہے، کسان کارڈ سے پنجاب کے کاشت کاروں نے 50 فیصد یوریا استعمال کی اور 150 ارب روپے سےزائد زرعی مصنوعات خریدیں، پنجاب میں گندم کی بوائی کی سیٹلائٹ کےذریعے نگرانی کی جائےگی۔

انہوں نےکہاکہ رمضان نگہبان پیکج کےلیے رجسٹریشن کا عمل شروع ہو چکا ہے، تمام مستحق خاندانوں کو رمضان نگہبان پیکج کے تحت ریلیف فراہم کیا جائےگا، مریم نواز عوام کی فلاح و بہبود کےلیے پوری محنت اور لگن سے کام کررہی ہیں۔

ان کاکہنا تھاکہ پنجاب میں ہونہار اسکالر شپ کےبعد طلبہ کو ایک لاکھ اسکوٹیز مہیا کی جائیں گی،مریم نواز بہت جلد طلبہ کو میرٹ پر جدید لیپ ٹاپس بھی دیں گی۔

عظمیٰ بخاری نے کہاکہ عمران خان کو 190 ملین پاؤنڈ کی کرپشن پر سزا ہوئی، عمران خان کے مقبول ہونے کے دعوے عوام نے رد کر دیے،عوام پی ٹی آئی والوں کے مکروہ چہرے پہچان چکے ہیں،وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کو اپنے صوبے کےعوام کا کچھ خیال نہیں ہے۔

منموہن سنگھ کس پاکستانی کے اکنامک وژن پر چل کر کامیاب ہوئے ؟

لیگی رہنما عظمی بخاری نے کہاکہ پہلے صحافتی تنظمیں کہتی تھیں کہ سوشل میڈیا پر کام کریں اب صحافتی تنظمیں کہہ رہی ہیں کہ اس بل کو منظور نہ کریں تاکہ مادر پدر آزاد یوٹیوبر ڈالر کمائے۔اب مصنوعی ذہانت آگئی ہےخواتین کے ساتھ مردوں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔سوشل میڈیا پر میڈیا کےبڑےبڑے رہنما غلط خبریں لگاتے ہیں کسی نے روکا۔

Back to top button