صدر زرداری کی صحت بہتر ہورہی ہے : ڈاکٹر عاصم حسین

صدر مملکت آصف علی زرداری کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا ہے کہ صدر زرداری کی صحت بتدریج بہتر ہورہی ہے تاہم ان سے ملاقاتوں پر پابندی برقرار ہے۔
ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا ہے کہ صدر آصف علی زرداری کے اہل خانہ کو روزانہ کی بنیاد پر صحت سے متعلق آگاہی دے رہے ہیں۔اہل خانہ آصف زرداری اور ڈاکٹرز سے رابطے میں ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ماہر ڈاکٹرز کا پینل آصف زرداری کی صحت کو مانیٹر کر رہا ہے۔
یاد رہےکہ اس سے قبل صدر مملکت آصف علی زرداری کے کورونا میں مبتلا ہونے اور انہیں آئیسولیشن میں رکھنےکی تصدیق کی گئی تھی۔
ڈاکٹر عاصم حسین نے بتایا تھاکہ مختلف ٹیسٹوں کےبعد اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ صدر مملکت کورونا میں مبتلا ہیں اور انہیں اس وقت آئیسولیشن میں رہنے کا مشورہ دیاگیا ہے۔
انہوں نے بتایا تھاکہ ماہرین کی ٹیم ان کی دیکھ بھال کررہی ہے اور صدر مملکت کی حالت پہلے سے بہتر ہے۔
پی ٹی آئی اختلافات میں شدت : شہرام ترکئی کا گنڈا پور کے بیانات کی تحقیقات کا مطالبہ
واضح رہے کہ صدر آصف زرداری کی طبیعت ناساز ہونے پر انہیں نواب شاہ سے کراچی منتقل کیاگیا تھا،انہیں کلفٹن میں واقع نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا، جہاں ان کا طبی معائنہ کرنے کےبعد انہیں داخل کرلیا گیا تھا۔