وزیر اعظم نے سپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹس لےلیا

وزیر اعظم شہباز شریف نے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی، چیئرمین سینیٹ،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹس لےلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے اس حوالے سے سپیکر اور چیئرمین سینیٹ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔وزیر اعظم رپورٹ کی روشنی میں سپیکر قومی اسمبلی،ڈپٹی سپیکر چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں اضافے پر فیصلہ کریں گے۔ْ

واضح رہےکہ آئندہ مالی سال 2025-26 کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اور پینشن میں 7 فیصد اضافہ کیاگیا ہے جس کےبعد اسپیکر اور چیئرمین سینیٹ کی بھاری بھرکم تنخواہوں میں اضافے پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔

گزشتہ روز پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں وفاقی وزیر خزانہ نے وزرا، ارکان پارلیمنٹ،چیئرمین اور اسپیکر کی تنخواہوں میں اضافے کا دفاع کرتےہوئے کہا تھاکہ ان کی تنخواہوں میں 2016 سے اضافہ نہیں ہوا۔

اس کے علاوہ وزیر دفاع خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ان مراعات اور تنخواہوں کو مالی فحاشی قراردیا ہے۔

Back to top button