وزیراعظم ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

وزیر اعظم شہباز شریف ایک روز ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے،جہاں گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ان کا استقبال کیا۔اس موقع پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف بھی موجود تھے۔
وزیراعظم آپریشن بنیان مرصوص میں کردار ادا کرنےوالے پاک بحریہ کے جوانوں اور افسران سے ملاقات کریں گے اور بھارتی بحریہ کے جارحانہ عزائم ناکام بنانےپر پاک بحریہ کو خراج تحسین پیش کریں گے۔وزیر اعظم کا یہ دورہ پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قومی دفاع میں کردار کو سراہنے کے سلسلےکی ایک اہم کڑی ہے۔
ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر معرکہ حق میں شہید ہونیوالے اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف کے گھر پہنچ گئے
اس موقع پر وزیر اعظم بحریہ کے افسران اور جوانوں سےخطاب بھی کریں گے، دورہ کراچی کے موقع پر وزیر اعظم گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ سے بھی ملاقات کریں گے،جس میں سندھ کے ترقیاتی منصوبوں، امن و امان اور دیگر اہم امور پر بات چیت کی جائےگی۔