وزیر اعظم ایک روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے

وزیر اعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ ایک روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے،وزیر اعظم دورے کےدوران متحدہ عرب امارات کی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کی دعوت پر ابوظبی پہنچے جہاں اماراتی قومی سلامتی کے مشیر شیخ طحنون بن زاید النہیان نے ان کا استقبال کیا۔

وزیرا عظم کے وفد میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار،فیلڈ مارشل عاصم منیر، وزیر داخلہ محسن نقوی،وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی شامل ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابو ظبی کے فرماں روا شیخ محمد بن زید النہیان کی دعوت پر متحدہ امارات کا سرکاری دورہ کر رہے ہیں جہاں وہ یو اے ای قیادت سے ملاقات کریں گے۔

سٹاک مارکیٹ ایک لاکھ 26 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر، نئی تاریخ رقم

ترجمان دفتر خارجہ کاکہنا ہےکہ کانفرنس مسئلہ فلسطین کے پُر امن حل اور دو ریاستی حل پر مرکوز ہوگی۔

Back to top button