لوئر کرم کےبعد اپر کرم میں بھی بنکرز گرانے کا عمل شروع کردیا گیا

ضلع کرم میں امن و امان کے قیام کےلیے بنکرز گرانے کا سلسلہ جاری ہے اور اب اپر کرم میں بھی بنکرز کی گرانے کا عمل شروع کردیا گیاہے۔
بنکرز گرانے کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہےکہ جرگے کے فیصلے کےمطابق ضلع کرم میں بنکرز گرانے کا سلسلہ جاری ہے اور لوئر کرم کے بعد اب اپر کرم میں بھی بنکرز گرانے جارہے ہیں۔
ضلع انتظامیہ کےمطابق اپر کرم میں پیوڑ اورگیدو میں 2 بنکر گرادیےگئے ہیں جب کہ لوئر کرم میں اب تک 28 بنکرز گرائے جاچکے ہیں۔
ذرائع کےمطابق کرم میں بنکرز کی تعداد 250 سے زیادہ ہےجہاں اب تک 30 بنکرز گرائےجاچکے ہیں۔
بیرسٹر سیف کی افغان سفیر سے ملاقات،عمران خان کا اہم پیغام پہنچایا
خیال رہے کہ ضلع کرم میں امن کےلیے جرگے کےبعد اپیکس کمیٹی اجلاس میں ضلع کرم میں بنکرز ختم کرنے کا فیصلہ کیاگیا تھا اور یہ شق فریقین کے درمیان معاہدے میں بھی شامل کی گئی تھی۔
دوسری جانب ضلع کرم میں کھانےپینے کی اشیاء سمیت دیگر سامان کی ترسیل کےلیے قافلوں کی روانگی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔