غزہ میں فلسطینوں کو امداد فراہم کررہے ہیں : ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ہم غزہ کی تمام تر صورت حال سے نمٹ رہے ہیں۔غزہ میں فلسطینوں کو امداد فراہم کر رہے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے  کہنا تھاکہ غزہ میں غذائی امداد فراہم کر رہے ہیں،ہماری انتظامیہ علاقے میں خوراک کی ترسیل میں تیزی لانے کےلیے کام کر رہی ہے،یہ ایک بہت ہی مشکل صورت حال ہے۔

امریکی صدر نے کہاکہ اسرائیل کو ایران پر کسی بھی ممکنہ حملے سے روکا ہے، تہران کے ساتھ جوہری معاہدےپر بات چیت کے دوران حملہ نامناسب ہوگا۔ ہماری ایران کے ساتھ کافی اچھی بات چیت جاری ہے۔

یاد رہے کہ غیرملکی خبر رساں ایجنسی نے بتایا ہےکہ ایران معاہدے کے تحت امریکا کی جانب سے مجمند کیےگئے ایرانی فنڈز بحال کرنے کے بدلے یورینیئم کی افزودگی روک سکتا ہے۔

 اسرائیل کا فضائی حملے میں حماس کے نئے سربراہ کو شہیدکرنےکادعویٰ

واضح رہےکہ اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ پر بمباری کا سلسلہ جاری ہے، جب کہ خوراک کی شدید قلت کی وجہ سےصورت حال خطرناک ہوتی جا رہی ہے۔

Back to top button