خواتین کو تعلیم، روزگار اور ترقی کے مساوی مواقع فراہم کرنا ناگزیر ہیں :  مریم نواز

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا خواتین کے عالمی دن پر اپنے خصوصی پیغام میں کہنا ہے کہ آج ہر بیٹی، بہن اور ماں کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔عورت محض فرد نہیں، نسل کی معمار ہے۔خواتین کو تعلیم، روزگار اور ترقی کے مساوی مواقع فراہم کرنا ناگزیر ہیں۔

اسلام میں عورت کے کردار کی اہمیت کے حوالے سے بات کرتےہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہاکہ اسلام میں عورت کو پہلی بار بےمثال عزت و احترام اور حقوق دیے گئے، نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے بیٹی کی عزت و تکریم کی لازوال مثال قائم کی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے دور حاضر میں خواتین کو جاری چیلنجز کے حوالے سے کہاکہ خواتین کو تعلیم،روزگار اور ترقی کے مساوی مواقع فراہم کرنا ناگزیر ہیں۔

خواتین میں تعلیم کےحوالے سے مریم نواز نے کہاکہ تعلیم یافتہ اور بااختیار خواتین ہی روشن اور خوش حال پنجاب کی ضمانت ہیں۔

ہمیں خواتین کو زندگی کے ہر شعبے میں تربیت اور تعاون فراہم کرنا ہوگا : شہباز شریف

اپنی ذات کا حوالہ دیتےہوئے وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہاکہ میں خاتون وزیر اعلیٰ بن کر ہر بہن اور بیٹی کی کامیابیوں کا سوچتی ہیں۔

Back to top button