پی ٹی آئی کا گورنر خیبرپختونخوا کی کل جماعتی کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان

پی ٹی آئی نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی جانس سے بلائی گئی کل جماعتی کانفرنس ( اے پی سی ) کو جمہوریت نوازی کی نمائشی کوشش قرار دیتے ہوئے اے پی سی میں شرکت نہ کرنےکا اعلان کردیا۔

ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہےکہ پیپلز پارٹی نے پی ٹی آئی پر پابندی کےلیے بلوچستان اسمبلی سے قرارداد منظور کرائی،اب بے جان نمائشی مجالس کرکے جمہوریت نوازی کا تاثر دینا چاہتی ہے ۔

ان کاکہنا تھاکہ پیپلز پارٹی کےپاس خیبرپختونخوا میں کوئی مینڈیٹ ہی نہیں اور صوبے میں عوام کی نمائندگی پی ٹی آئی کے پاس ہے جب کہ عوامی مسائل کے حل میں خیبرپختونخوا حکومت سنجیدہ ہے ۔

پی ٹی آئی اسلام آباد احتجاج : پارٹی قیادت  کے خلاف مزید 10 مقدمات درج

ترجمان نےکہاکہ گورنر خیبرپختونخوا سنجیدہ تجاویز بھجوائیں گے تو صوبائی حکومت ضرور انہیں زیر غور لائے گی ۔

خیال رہے کہ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبے میں قیام امن اور استحکام کےلیے کل جماعتی کانفرنس آج پشاور میں طلب کی ہےجس میں صوبہ کی حکمران پی ٹی آئی ،عوامی نیشنل پارٹی،جمعیت علمائے اسلام،جماعت اسلامی ، مسلم لیگ ن ،قومی وطن پارٹی اور جے یو آئی (س) سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے

Back to top button