پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو ایک بار پھر شوکاز نوٹس جاری کردیا

عمران خان کی ہدایت پر پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کے الزام میں پارٹی رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو ایک بار پھر شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا۔
پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کو جاری نوٹس میں کہاگیا کہ آپ بغیر سوچے سمجھے بولتےہیں جس کا نتیجہ پارٹی کو بھگتنا پڑتا ہے۔
شوکاز نوٹس میں شیر افضل مروت کو مخاطب کرتےہوئے کہاگیا ہے آپ کے بیانات کے حوالے سے عمران خان کو اگاہ کیا گیاتھا، عمران خان کی ہدایت کے بعد پارٹی کی جانب سے رویہ بہتر کرنے سے متعلق شو کاز نوٹس جاری کیاگیا۔
شوکاز نوٹس کےمطابق شیر افضل مروت کو 7 دن کے اندر پارٹی کو تحریری طور پر جواب جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے،مطلوبہ دنوں میں جواب نہ جمع کرنے کی صورت میں پارٹی پالیسی کےمطابق کارروائی کی جائےگی۔
دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے دوستوں کےمشورے پر ایک دو ہفتے الیکٹرانک میڈیا سے دور رہنے کا فیصلہ کیاہے۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں شیر افضل مروت نے میڈیا کے دوستوں سے گزارش کی کہ وہ کسی بھی پروگرام میں شامل ہونے پر اصرار نہ کریں۔
پاکستان تحریک انصاف کی ایاز صادق سے مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس بلانے کی درخواست
واضح رہے کہ مئی 2024 میں بھی شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کیاگیا تھا۔
انہیں پی ٹی آئی رہنماؤں شبلی فراز اور عمر ایوب کےخلاف غیر ذمہ دارانہ بیانات دینے پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیاتھا۔