پی ٹی آئی نے منحرف اراکین کو شوکاز نوٹس جاری کردیے
پی ٹی آئی نے پارٹی قیادت کے ساتھ رابطے میں نہ رہنے پر اپنے 4 اراکین قومی اسمبلی کو شوکاز نوٹس جاری کردیے۔
پارٹی قیادت کے ساتھ رابطے میں نہ رہنے پر پی ٹی آئی نے 4 اراکین قومی اسمبلی کو شوکاز نوٹس جاری کردیے ہیں، جن میں وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی،اسلم گھمن،مقداد علی خان اور ریاض فتیانہ شامل ہیں۔
اراکین قومی اسمبلی کو 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کےدوران پارٹی قیادت کے ساتھ رابطے میں نہ رہنے پر شوکاز نوٹس جاری کردیا گیاہے۔
خیال رہےکہ پی ٹی آئی ذرائع نے آئینی ترمیم کےلیے ووٹنگ سےقبل کہا تھاکہ تین اراکین کا پارٹی قیادت سے رابطہ منقطع ہیں تاہم شوکاز میں جن کےنام سامنے آئے ہیں ان میں سے تینوں کا نام شامل نہیں تھا۔
صدر مملکت نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو چیف جسٹس پاکستان تعینات کر دیا
پی ٹی آئی ذرائع نےبتایا تھاکہ قومی اسمبلی کےحلقہ این اے-59 سے آزاد امیدوار اورنگزیب کھچی، ساہیوال سے جیتنےوالے آزاد امیدوار عثمان علی اور ظہور قریشی کا قیادت سےرابطہ نہیں ہے اور ظہور قریشی ٹال مٹول کرنےلگے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ ملک سے باہر ہوں جب کہ وہ ملک میں ہی موجود ہیں۔
انہوں نے خدشہ ظاہر کیا تھاکہ ان اراکین اسمبلی کا ترمیم کےحق میں ووٹ ڈالنے کا خدشہ ہے۔
سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا کا بیان
یاد رہے کہ سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا نے کہا تھاکہ جو لوگ غائب رہے اور اب اچانک ویڈیو بیانات جاری کررہے ہیں ان کا کردار مشکوک ہے، ان سے ضرور سوال کریں گے،ایک آدھ دن میں فیصلہ کریں گے۔ان کاکہنا تھا کہ زین قریشی نے بھی پی ٹی آئی سےرابطہ منقطع کردیا تھا، ان کےمعاملے کی بھی ضرور تحقیق کریں گے۔