پی ٹی آئی رہنماؤں کا پارٹی قیادت کے خلاف وائٹ پیپر عمران خان کو بھیجنےکا فیصلہ

پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے مرکزی قیادت کےخلاف وائٹ پیپر تیار کرکے عمران خان کو بھیجنےکا فیصلہ کرلیا ہے۔
پی ٹی آئی رہنماؤں نے پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر،سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ سمیت مرکزی قیادت پر الزامات عائد کیےہیں،پارٹی قائدین کاکہنا ہےکہ ہمارے نام ایف آئی آر میں ہیں لیکن بیرسٹر گوہر ہر بار بچ نکلتےہیں۔
ذرائع کےمطابق حلیم عادل شیخ کا مؤقف ہےکہ ہم پر ایف آئی آرز ہورہی ہیں لیکن مرکزی قیادت آزاد ہے،کور کمیٹی ارکان نے مرکزی قائدین کو کشیدگی کا ذمہ دار قرار دیا۔
ذرائع کا بتانا ہےکہ پارٹی رہنماؤں کی رائےتھی کہ بیرسٹر گوہر نہ گراؤنڈ پر تھے نہ انہوں نے قائدانہ کردار ادا کیا جب کہ علی محمد خان کا آڈیو بیان میں مؤقف تھا کہ پارٹی کی مرکزی قیادت مذاکرات میں مصروف تھی۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کی سیاسی اور کور کمیٹی فیک نیوز کا شکار ہوگئی۔
ذرائع کابتانا ہےکہ اتوار کو کور کمیٹی گروپ میں فیک نیوز شئیر کی گئیں،کور کمیٹی گروپ میں حلیم عادل شیخ نے اسد قیصر،محمود خان اچکزئی پر حملےکی فیک خبر شئیر کی،حلیم عادل نے خبر پر پارٹی سےرائے طلب کی اور تشویش کا اظہار کیا۔
ذرائع کےمطابق سیمابیہ طاہر نے بین الاقوامی میڈیا کو عمران خان سے ملنے کی اجازت کی خبر شئیر کی اور فیک نیوز شیئر کرتےہوئے اسے کامیابی قرار دیا۔
ذرائع کاکہنا ہےکہ پارٹی گروپ میں قاسم سوری کے بانی پی ٹی آئی کی جیل سے منتقلی کا ٹوئٹ شئیر کیا گیا جب کہ علی محمد خان نے ایسےٹوئٹ کو فیک قرار دیتےہوئے سیاسی کمیٹی و قائدین سےمشاورت کا کہا۔پارٹی قائدین کا مؤقف تھاکہ فیک نیوز پر مبنی بیانات سےپارٹی کو نقصان پہنچ رہا ہے،اسد قیصر سے متعلق ایک ہفتےمیں 6 فیک نیوز شئیر کی گئیں۔
پی ٹی آئی احتجاج : خیبرپختونخوا پولیس کے پاس آنسو گیس شیلز کے اسٹاک کی تفصیلات سامنے آگئیں
اس حوالے سے اسد قیصر کا کہناتھا مجھے سمجھ نہیں آرہی یہ فیک نیوز کہاں سے اور کیوں جاری ہورہی ہیں۔