ریاست مخالف پروپیگنڈے کا الزام، پی ٹی آئی قیادت جے آئی ٹی کے سامنے پیش

ریاست مخالف پروپیگنڈے کے الزام میں پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت اور سوشل میڈیا ٹیم جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، رؤف حسن اور شاہ فرمان جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے۔
ذرائع کا بتانا ہےکہ سوشل میڈیا پوسٹس سے متعلق سوالات پی ٹی آئی قیادت کے سامنے رکھےجائیں گے۔
ذرائع کاکہنا ہےکہ پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت نے ٹوئٹس اور جے آئی ٹی کے سوالات پر عمران خان سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔
خیال رہےکہ سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے الزام میں وفاقی حکومت کی جے آئی ٹی نے بیرسٹر گوہر سمیت 15 ارکان کو طلب کیا تھا،جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم کے 10 ارکان کو بھی طلبی کے نوٹس جاری کیےتھے۔
تمام افراد کو نوٹس کےذریعے آج دوپہر 12 بجے جے آئی ٹی کے سامنے طلب کیاگیا تھا، ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی ان افراد کےخلاف ریاست مخالف پروپیگنڈے کی تحقیقات کرے گی۔
سپریم کورٹ : 9 مئی کے ملزمان کی ضمانت منسوخی کےلیے دائر حکومتی اپیلیں سماعت کےلیے مقرر
آئی جی اسلام آباد کی سربراہی میں تحقیقات کرنےوالی جے آئی ٹی الیکٹرانک جرائم کی روک تھام ایکٹ 2016 کے سیکشن 30 کے تحت تشکیل دی گئی تھی، جے آئی ٹی کامقصد ملوث افراد کےخلاف قانونی کارروائی تجویز کرنا ہے۔