پی ٹی آئی احتجاج : فوج نے پارلیمنٹ کی سکیورٹی سنبھال لی

پی ٹی آئی کا احتجاجی قافلہ اسلام آباد میں 26 نمبر چونگی سے زیرو پوائنٹ اور اب ڈی چوک پہنچ گیا ہے۔ ڈی چوک کےاطراف سکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی، فوج نے پارلیمنٹ اور دیگر سرکاری عمارتوں کی سکیورٹی سنبھال لی ہے۔

پی ٹی آئی مظاہرین ایکسپریس چوک کی رکاوٹیں بھی عبور کرگئے۔کارکنان کو منتشر کرنے کےلیے پولیس کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ جاری ہے۔

ڈی چوک کے اطراف سکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی،فوج نے پارلیمنٹ اور دیگر سرکاری عمارتوں کی سکیورٹی سنبھال لی ہے۔

قبل ازیں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 4 رینجرز اہلکاروں کی شہادت کےبعد پاک فوج کو طلب کرلیا گیا ہے، سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ پاک فوج کو آرٹیکل 245 کے تحت طلب کیا گیا ہےاور انہیں شرپسندوں سے آہنی ہاتھوں س نمٹنے کے احکامات دےدیے گئے ہیں۔

ذرائع کےمطابق پاک فوج کو انتشاریوں اور شرپسندوں کو موقع پر گولی مارنے کےواضح احکامات دےدیے گئے ہیں۔انتشار پسند اور دہشت گرد عناصر کی جانب سے کسی بھی قسم کی دہشت گردانہ کارروائی سے نمٹنے کےلیے تمام اقدامات بروئے کار لائےجارہے ہیں۔

پی ٹی آئی کے بارے میں دوٹوک فیصلے کا وقت آگیا ہے : عرفان صدیقی

دوسری جانب وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا ہےکہ پیچھے بیٹھا خفیہ ہاتھ پی ٹی آئی کوکنٹرول کر رہا ہے،فساد کی جڑ صرف ایک خفیہ ہاتھ ہے جو سب پر بھاری ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر داخلہ نےکہاکہ ان کی لیڈر شپ بات کرنا چاہتی تھی لیکن ایک یہ خفیہ ہاتھ سب پر بھاری ہے۔خفیہ ہاتھ کے ارادے کچھ اور ہیں۔

Back to top button