عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا : ترجمان پی ٹی آئی

پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے واضح کیا ہے کہ عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کرنے کےلیے کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا۔

ترجمان پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے کہاکہ علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر سیف کی عمران خان سے ملاقات سے متعلق غلط خبریں چل رہی ہیں۔

مرکزی رہنما پی ٹی آئی شیخ وقاص نے کہاکہ کوئی عمران خان کو مذاکرات کےلیے قائل کرنے نہیں گیا تھا،حکومتی پارٹی کو خوش کرنے کےلیے اپنے پاس سے بیانیہ گھڑنا قابل مذمت ہے۔

عمران خان نے علی امین گنڈاپور کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا ٹاسک دے دیا

شیخ وقاص نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین سے عمران خان کی صوبائی حکومت اور پارٹی معاملات پر بات ہوئی۔

انہوں نے یہ بھی کہاکہ علی امین پارٹی کی سیاسی کمیٹی کے سامنے عمران خان کی ہدایات رکھیں گے۔

Back to top button