پی ٹی آئی کی انتشار و فساد کا ایندھن بننےوالے بچوں سے ہمدردی ہے : عظمیٰ بخاری
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہےکہ معافی اس کو ملتی ہےجو معافی مانگ رہا ہو۔پی ٹی آئی کی انتشار و فساد کا ایندھن بننےوالے بچوں سے ہمدردی ہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھاکہ معافی کے بعد رہا ہونے والے دوبارہ 9 مئی کا جذبہ رکھتےہیں۔ عمران خان اپنے کیے پر کبھی شرمندہ نہیں ہوئے۔پی ٹی آئی نےمعصوم بچوں کو انتشاری سیاست کا ایندھن بنایا۔یہ ایک طرف معافی نامہ لکھتے ہیں دوسری طرف دھمکیاں بھی دیتےہیں۔
عظمیٰ بخاری کاکہنا تھاکہ انتشار و فساد کا ایندھن بننےوالے بچوں سے ہمدردی ہے،ایک طرف والدین ترلے منتے کرتےہیں پھر باہر نکل کر زبان استعمال کررہے ہیں کہ وہ تو 9 مئی دہرانے کےلیے تیار ہیں،یہ کیا رعایت کے مستحق ہیں؟اگر اب بھی 9 مئی کرنا چاہتےہیں تو پھر معافی نہیں ملنی چاہیے۔وزیر اعلیٰ ہاؤس خیبرپختونخوا میں بلوائیوں کے اعزاز تقریب ہوتی ہےکیا اچھا کام ہے یہ تو راستے بند کر رہے ہیں۔ بلوائی پھر دھمکیاں دیتے اچھے لگیں گےکہ لیڈر کےلیے رعایت ہونی چاہیے۔
ان کاکہنا تھاکہ مریم نواز انتقامی کارروائیوں پر یقین نہیں رکھتیں مریم نواز پنجاب کے عوام کی فلاح کےلیے بھرپور انداز میں کام کررہی ہیں۔پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔ہم نے مہنگائی میں کمی کےلیے سرتوڑ کوشش کی۔ہم نے مہنگائی کا رونا نہیں رویا،مہنگائی میں واضح طور پر کمی آئی ہے۔
عظمیٰ بخاری نےکہاکہ مہنگائی میں کمی پر وزیر اعظم اور مریم نواز مبارک باد کےمستحق ہیں، مریم نواز ہر ہفتہ پنجاب کے عوام کی بہتری کا پروگرام بناتی ہیں، ہر اجلاس صوبہ کےعوام کی ترقی فلاح و بہبود کےلیے ہوتا ہے۔
انہوں نےکہاکہ اجلاس میں یہ نہیں ہوتا کسی کو پکڑلو،گرفتار کرلو۔پہلے مہنگائی میں عالمی اعداد شمار بتائےجاتے رہے ہیں اب تو مہنگائی کم ہوگئی ہے۔مہنگائی کا رونا نہیں رویا بلکہ عمل کر کے دکھایا،بڑے بڑے عالمی جریدےکہہ رہے پاکستان میں اسٹاک ایکس چینج ہو یا ڈیفسڈ ہو سب بہتر ہورہا ہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہاکہ شہباز شریف اور مریم نواز کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں مہنگائی کےلیے دونوں نے کردار ادا کیا۔بجلی کی قیمتوں نے معیشت اور بجٹ کو بھی متاثر کیا۔ 14 روپے فی یونٹ پر 54 ارب روپےکی سبسڈی دی،اب مفت سولر پروگرام دیا جا رہا ہے۔بجٹ سے 10 ارب روپے کے ایک لاکھ فری پینل 200 یونٹ والوں کو دیں گے۔
ان کا کہنا تھاکہ 100 یونٹ والوں کی ضرورت کےمطابق سولر دیا جائےگا۔ مفت سولر کےلیے صارفین اپنے شناختی کارڈ 8800 پر رجسٹرڈ کرواسکتے ہیں۔ملک میں مہنگائی کی شرح کم ہو کر 4.1 فیصد پر آگئی ہے۔ پنجاب کے عوام کی فلاح وبہبود کےلیے متعدد منصوبے شروع کر رکھےہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز تمام اسکیمز میں میرٹ کو ترجیح دے رہی ہیں۔
عمران خان اور شاہ محمود قریشی سمیت دیگر کو رہا کیا جائے : عمر ایوب
عظمیٰ بخاری نے کہاکہ سولر پروگرام عوام کو ریلیف دینے کےلیے شروع کیا گیا۔ کسی بھی پروگرام میں کوئی پارٹی بازی نہیں ہو رہی،یہ نہیں ہورہا کہ پی ٹی آئی کا بندہ ہے تو اسے ٹریکٹر نہیں دینا۔