ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی نے میدان مار لیا
پنجاب اسمبلی کی 20 نشستوں پرآج ہوہونیوالے ضمنی الیکشن میں غیرسرکاری اورغیرحتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف14سیٹوں پر کامیاب اوراس کومتعدد سیٹوں پر برتری حاصل ہے جبکہ حکمران جماعت ن لیگ صرف 3 سیٹوں پر کامیاب ہوسکی ہے اس کے علاوہ ایک سیٹ آزاد امید نے جیتی ہے.
پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 7 راولپنڈی کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوارکرنل (ر) شبیر اعوان 10938ووٹ لیکر آگے جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے راجہ صغیر احمد 10177ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔
تحریک انصاف نے ض پی پی 83 کی نشست بھی جیت لی، غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی پی 83 خوشاب میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار حسن اسلم نے کامیابی حاصل کی، انہوں نے 48475 ووٹ حاصل کیے، آزاد امیدوار اسلم بھاء نے 41752 ووٹ حاصل کر کے دوسری پوزیشن حاصل کی۔
پی پی 90 بھکر کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے عرفان اللہ نیازی 15098 ووٹ لیکر پہلے جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار سعید اکبر نوانی 11863 لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔
سدھو موسے والا کے قاتل سلمان خان کو کیوں مارنا چاہتے تھے؟
پی پی 97 فیصل آباد کے غیر حتمی اور غیرسرکاری نتائج کے پی ٹی آئی کے امیدوار علی افضل ساہی 20690 ووٹ لیکر آگے جبکہ مسلم لیگ ن کے محمد اجمل چیمہ 18923 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی پی 125 جھنگ میں تحریک انصاف کے میاں اعظم چیلہ 222420 ووٹ لیکر آگے جبکہ مسلم لیگ ن کے فیصل حیات جبوانہ 17791 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں ہیں جبکہ پی پی 127 میں پاکستان تحریک انصاف کے مہر نواز بھروانہ 12342 ووٹ لیکر پہلے جبکہ مسلم لیگ ن کے اسلم بھروانہ 8129 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔
پی پی 140 شیخوپورہ میں پی ٹی آئی نے ن لیگ کو زیر کر لیا، غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار خرم شہزاد ورک نے 49 ہزار 734 ووٹ حاصل کیے جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار میاں خالد محمود نے 32 ہزار 812 ووٹ حاصل کر کے دوسری پوزیشن حاصل کی۔
پی پی 158 لاہورسے تحریک انصاف کے اکرم عثمان نے 37463 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی، ن لیگ کے امیدوار رانا احسن شرافت 13906 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی پی 167 لاہورسے امیدوار چودھری شبیر گجر نے فتح حاصل کی، انہوں نے 40206 ووٹ حاصل کیے، جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار نذیر چوہان 26535 ووٹ حاصل کر سکے۔
پی پی 168 لاہور سے غیر حتمی اور غیر سرکاری مسلم لیگ ن کے امیدوار ملک اسد کھوکھر نے کامیابی حاصل کرلی، تحریک انصاف کے امیدوار 15 ہزار 81 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی پی 170 لاہور سے تحریک انصاف کے امیدوار ظہیر عباس کھوکھر نے 19722 ووٹ حاصل کر کے فتح حاصل کی جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار محمد امین ذوالقرنین نے 12273 ووٹ حاصل کی۔
پی پی 202 ساہیوال کی سیٹ بھی تحریک انصاف نے جیت لی، پی ٹی آئی کےامیدوارکے امیدوار میجر (ر) غلام سرور نے 61 ہزار 989 ووٹ حاصل کیے جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار نعمان لنگڑیال نے 59167 ووٹ حاصل کی۔
پی پی 217 سے پاکستان تحریک انصاف نے میدان مار لیا، غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق 122 پولنگ سٹیشنوں میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے امیدوار مخدوم زین قریشی نے 46427 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی، پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار محمد سلمان نعیم 40285 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی پی 228 اور پی پی 224 لودھراں کی سیٹوں پر آزاد امیدوار اور پی ٹی آئی کامیاب ٹھہری،آزاد امیدوار رفیع الدین بخاری نے کامیابی حاصل کی، انہوں نے 42719 ووٹ حاصل کیے۔ پی ٹی آئی کے کیپٹن (ر) عزت جاوید 34 ہزار 635 ووٹ لے کر دوسرے جبکہ مسلم لیگ ن کے نذیر احمد بلوچ 30 ہزار 841 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔
پی پی 224 لودھراں سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار عامر اقبال شاہ 69265 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار زوار حسین وڑائچ 55748 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی پی 237 کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار فدا حسین وٹو نے 61248 ووٹ حاصل کیے اور کامیابی کو گلے لگایا، پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار سیّد آفتاب رضا نے 25227 ووٹ حاصل کیے۔
پی پی 272 مظفر گڑھ کے غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف پی ٹی آئی کے معظم علی جتوئی 17463ووٹ لیکر آگے جبکہ مسلم لیگ ن کی زہرہ باسط بخاری 14178 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔
پی پی 273 میں پاکستان تحریک انصاف کے یاسر عرفات جتوئی 9715 ووٹ لیکر پہلے جبکہ ن لیگ کے محمد سبطین رضا 7765 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔
پی پی 282 لیہ کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے قیصر عباس مگسی 13046 ووٹ حاصل کر کے پہلے جبکہ لالہ طاہر رندھاوا 10102 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔
پی پی 288 ڈیرہ غازی خان کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی نے ن لیگ کو پچھاڑ دیا،جہاں تحریک انصاف کے امیدوار سیف الدین کھوسہ نے 56 ہزار 857 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار عبد القادر کھوسہ نے 33 ہزار 254 ووٹ حاصل کیے۔
ضمنی انتخابات کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ لاہور، ملتان اور بھکر میں رینجرز اور پاک فوج کے جوان حساس پولنگ سٹیشنز پر ڈیوٹی پر موجود ہیں۔ ریٹرننگ اور پریذائیڈنگ افسروں کو مجسٹریٹ کے اختیارات تفویض کئے گئے ہیں۔
پنجاب کےبیس حلقوں میں ضمنی الیکشن کے دوران ایک سو پچھتر امیدوار آمنے سامنے ہیں، تین ہزار ایک سو چالیس پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں
ان 20 حلقوں میں پینتالیس لاکھ چھیانوے ہزار سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کرنا تھا۔