پی ٹی آئی کا 26 ویں آئینی ترمیم کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان
رہنما پی ٹی آئی شعیب شاہین کا کہنا ہے کہ ان کی جماعت 26 ویں آئینی ترمیم کو عدالت میں چیلنج کرےگی۔
رہنما پی ٹی آئی شعیب شاہین نے آئینی بینچ کے حوالے سے کہا کہ یہ نہیں ہو سکتا کہ 26 ویں ترمیم کی بائے پروڈکٹ خود ہی ترمیم کے درست ہونے یا نہ ہونےکا فیصلہ کرے۔
شعیب شاہین کا کہنا تھاکہ جسٹس یحییٰ آفریدی کی ذات سےہمیں کوئی مسئلہ نہیں لیکن چیف جسٹس بننا سینیئر ترین جج کا حق ہے،ہم عدالت سے استدعا کریں گےکہ اس معاملے کو فل کورٹ سنے۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کےاعزازمیں فل کورٹ ریفرنس25اکتوبرکوہوگا
شعیب شاہین نےکہا کہ 26 ویں ترمیم اگر کالعدم ہوتی ہےتو اس کے نتیجے میں جسٹس یحییٰ آفریدی کا نوٹی فکیشن بھی ختم ہوسکتا ہے۔
رہنما پی ٹی آئی نےکہا کہ پارلیمانی کمیٹی میں 8 ارکان نے ہی فیصلہ کرناتھا جو انہوں نے کردیا،اس کمیٹی میں ہمارا بیٹھنا یا نہ بیٹھنا برابر تھا۔
شعیب شاہین کا کہنا تھاکہ اس بات کا زیادہ امکان ہےکہ ہم جوڈیشل کمیشن کا حصہ بنیں گے۔