پی ٹی آئی کا اسلام آباد میں احتجاج ختم کرنے کا اعلان

پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں احتجاج ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد میں پولیس نے سینکڑوں مظاہرین کو گرفتار کرلیا ہے،جناح ایونیو، سیونتھ ایونیو سے مظاہرین درجنوں گاڑیاں چھوڑ کر فرار ہوئےہیں۔

ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہےکہ اسلام آباد میں پُرامن مظاہرین کےخلاف بربریت کا مظاہرہ کیا گیا،دعویٰ کیا کہ شہید کیےگئے 8 کارکنوں کے کوائف آچکے ہیں۔

پی ٹی آئی ترجمان نے کہاکہ قتل اور آپریشن کی مذمت کرتے ہیں،کارکنوں کو سیدھی گولیاں ماری گئیں،ہم حکومتی منصوبے کےپیش نظر احتجاج منسوخ کررہے ہیں۔

عمران خان کی ہدایات کی روشنی میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے۔

واضح رہےکہ اسلام آباد میں بلیو ایریا میں خیبر چوک کےقریب پی ٹی آئی مظاہرین کےخلاف پولیس نے آپریشن کرتےہوئے متعدد مظاہرین کو گرفتار کرلیا جبکہ کچھ کارکن بھاگ نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ بلیو ایریا اس وقت مکمل طور پر کلیئر کروا لیا گیا ہے، علاقہ کلیئر کروانے کے بعد اس وقت وہاں کوئی آپریشن نہیں کیا جا رہا۔

میں اور علی امین گنڈاپور ڈی چوک پر احتجاج کے حق میں نہیں تھے : شیر افضل مروت

پی ٹی آئی ترجمان نے کہا کہ قتل اور آپریشن کی مذمت کرتے ہیں، کارکنوں کو سیدھی گولیاں ماری گئیں، ہم حکومتی منصوبے کے پیشِ نظر احتجاج منسوخ کررہے ہیں۔

Back to top button