پی ٹی آئی کا 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے فیصلہ

پی ٹی آئی نے 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنےکا فیصلہ کیا ہے جس کے سلسلے میں درخواست ڈپٹی کمشنر لاہور کو جمع کرادی گئی ہے۔

پی ٹی آئی نے لاہور میں اپنی سیاسی قوت کا مظاہرہ کرنےکےلیے مینار پاکستان پر 8 فروری کو جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

چیف آرگنائزر پی ٹی آئی پنجاب عالیہ حمزہ نے جلسے کی اجازت کےلیے تحریری  درخواست ڈپٹی کمشنر لاہور کو جمع کروادی ہے۔

درخواست کے مطابق پی ٹی آئی 8 فروری کو مینار پاکستان پارک میں جلسہ کرناچاہتی ہے،پی ٹی آئی کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت دی جائے۔

مذاکرات : حکومت ہمارے ساتھ جواب پہلے شیئر کرتی تو ہم غور کرلیتے : بیرسٹر گوہر

درخواست کے مطابق عالیہ حمزہ،احمد خان بھچر اور علی اعجاز بٹر جلسےکا انعقاد کریں گے۔

Back to top button