اسٹیبلشمنٹ تک پہنچنا پی ٹی آئی کا مقصد تھا وہ پہنچ گئی : خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے اسٹیبلشمنٹ سے رابطے ہوگئےہیں تو پھر ہمارے ساتھ مذاکرات کی کیا ضرورت ہے؟  پی ٹی آئی کا اسٹیبلشمنٹ تک پہنچنا مقصد تھا وہ پہنچ گئی ہے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاکہ اسٹیبلشمنٹ سے رابطے ہوگئ ہیں تو پھر ہمارے ساتھ مذاکرات کی کیا ضرورت ہے؟ پی ٹی آئی کا بیان آ گیا ہےان کے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ رابطے ہوگئے ہیں، عمران خان کی رہائی کا مطالبہ آیا تو ملکی مفادات کو سامنے رکھ کر فیصلہ کیا جائےگا۔

مرکزی رہنما مسلم لیگ ن خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ داخلی معاملات میں کوئی بیرونی پریشر نہیں لیں گے،ہم اپنے اندرونی معاملات میں مداخلت برداشت نہیں کریں گے، پی ٹی آئی سے مذاکرات شروع ہوئے تو عمران خان کے خلاف مقدمہ چل رہا تھا۔

ان کا مزید کہناتھا کہ عمران خان نے خود کہا کیس کا فیصلہ مذاکرات پر اثر انداز نہیں ہوگا۔

قانون سازی ہمارا کام ہے، عدلیہ مداخلت نہ کرے : وفاقی وزیر قانون

اپنے ایک اور بیان میں وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ بیرسٹر گوہر کو جواب دیاگیا کہ سیاسی امور پر سیاستدانوں سے بات کریں،بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے دہشت گردی سے متعلق امور پر بات چیت ہوئی ہے۔

Back to top button