وزیرا علیٰ پنجاب نے پہلی صوبائی ایئرلائن اور بلٹ ٹرین منصوبے کی منظوری دے دی

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے پہلی صوبائی ایئر لائن ’ ایئر پنجاب ‘ اور پہلی بلٹ ٹرین کے منصوبے کی منظوری دےدی ہے۔

لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں پہلی صوبائی ایئر لائن ’ ایئر پنجاب ‘ کا پراجیکٹ پیش کیاگیا۔’ ایئر پنجاب ‘ کےلیے فوری طور پر 4 ایئربس طیارے لیز پر لینے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔

مریم نواز نے ’ ایئر پنجاب ‘ کو ملک کی بہترین ایئر لائن بنانے کےلیے انتظامات کی ہدایت بھی کی ہے۔

اجلاس میں لاہور یلو لائن اور ماس ٹرانزٹ لائن گوجرانوالہ پراجیکٹ کاجائزہ لیاگیا جب کہ جناح ٹرمینل ٹھوکر نیاز بیگ تا ہربنس پورہ یلو لائن پراجیکٹ اسٹڈی 30 مئی تک مکمل کرنےکی ہدایت کی گئی۔
اس کے علاوہ گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ لائن کی پراجیکٹ اسٹڈی کےلیے 15 جون کی ڈیڈلائن مقرر کی گئی ہے۔اجلاس میں ای ٹیکسی پراجیکٹ کے بارےمیں بھی بریفنگ دی گئی۔

علاوہ ازیں لاہور سے راولپنڈی بلٹ ٹرین پراجیکٹ کی اصولی منظوری بھی دےدی گئی،پاکستان ریلوے کے اشتراک سے تیزترین بلٹ ٹرین چلانے کےلیے مختلف آپشنز کا بھی جائزہ لیاگیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے سینئر وزیر مریم اورنگزیب کو پاکستان ریلوے سے اشتراک کا ٹاسک سونپ دیا،بلٹ ٹرین پراجیکٹ کےلیے پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے آپشن پر بھی غور کیاگیا۔

مریم نواز نے پنجاب کےمزید 6 روٹس پر ہائی اسپیڈ ٹرین کےلیے بھی پلان طلب کرلیا، لاہور سے شاہدرہ اور نارووال تک ہائی اسپیڈ ٹرین چلائی جائےگی لاہور سے رائیونڈ،قصور،پاکپتن سے لودھراں تک بھی ہائی اسپیڈ ٹرین چلےگی۔

امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی نے بھارت سے کشمیریوں کیخلاف انتقامی کارروائیاں روکنے کا مطالبہ کردیا

شیخوپورہ،جڑانوالہ سے شور کوٹ تک ہائی اسپیڈ ٹرین کا روٹ ہوگا،ہائی اسپیڈ ٹرین شور کوٹ سے جھنگ اور جھنگ سے سرگودھا چلائی جائےگی۔

لالہ موسیٰ سےسرگودھا براستہ ملکوال ہائی اسپیڈ ٹرین چلائی جائےگی فیصل آباد سےچک جھمرہ اور شاہین آباد تک ہائی اسپیڈ ٹرین کا روٹ ہوگا۔

Back to top button