حکومت پنجاب کا دیہی خواتین کےلیے خصوصی بسیں چلانے کا فیصلہ

حکومت پنجاب نے دیہی خواتین کےلیے خصوصی بسیں چلانے کا فیصلہ کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے انٹر ویلیج ٹرانسپورٹ کا جامع منصوبہ طلب کرلیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دیہی خواتین کی ٹرانسپورٹیشن کےلیے انٹر ویلیج ٹرانسپورٹ کا جامع منصوبہ طلب کرلیا اور دور دراز اضلاع میں مرحلہ وار 25 بسوں پر مشتمل ماس ٹرانزٹ سسٹم شروع کرنے کی تجویز کاجائزہ لیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب کا پہلا وومن ٹرانسپورٹ سیلوشن پلان تیار کیا جائےگا اور ہر دیہی تحصیل سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر تک بس سروس شروع کی جائےگی۔
ایوان صدر نے وفاقی حکومت سے ایک سالہ کارکردگی کی رپورٹ مانگ لی
اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ماس ٹرانزٹ سسٹم میں خواتین مسافروں کو سبسڈی دینے کےلیے فوری اقدامات کی ہدایت دی اور کہاکہ جدید ٹرانسپورٹ سسٹم دیہات میں رہنے والی خواتین کا بھی حق ہے،دیہی خواتین کےلیے ٹرانسپورٹ کا نظام نہ ہونا انتہائی تکلیف دہ ہے،اس سے طالبات اور مریض خواتین کو آمد ورفت میں آسانی ہو گی۔