وزارت ریلوے کا عید پر پانچ خصوصی ٹرینیں چلانےکا اعلان

وزیر اعظم کی ہدایت پر وزیر ریلوے حنیف عباسی نے عید الاضحیٰ پر پانچ خصوصی ٹرینیں چلانےکا اعلان کردیا۔
ترجمان پاکستان ریلوے کا کہنا ہے کہ پہلی عید ٹرین دو جون کو دوپہر ایک بجے کراچی سے لاہور روانہ ہوگی۔
ترجمان کے مطابق دوسری ٹرین، 3 جون کو صبح 10 بجے کوئٹہ سے پشاور روانہ ہوگی۔تیسری 3 جون کو لاہور سے کراچی کےلیے،چوتھی ٹرین 3 جون کی رات کراچی سے راولپنڈی کےلیے روانہ ہوگی۔پانچویں ٹرین کراچی سے لاہور کےلیے 4 جون کو رات 8 بجے روانہ ہوگی۔
پاکستان کی فضائی حدود بھارتی ائیر لائنز کےلیے مزید ایک ماہ بند رکھنے کا فیصلہ
محکمہ ریلوے کے مطابق عید پر اسپیشل ٹرینوں کا مقصد مسافروں کو بروقت اور معیاری سفری سہولیات فراہم کرنا ہے۔