لاہور میں 22 مارچ تک رینجرز تعینات کر دی گئی

لاہور میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے رینجرز کو تعیانت کر دیا گیا ہے۔
محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق لاہور میں 22 مارچ تک رینجرز تعینات رہے گی کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ہوگی۔
پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے مال روڈ ، جیل روڈ، بابو صابو اور مختلف مقامات پر پولیس پر پتھرئو، تصادم کا سلسلہ جاری ہے۔
پولیس کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ سے پی ٹی آئی کے درجنوں کارکن زخمی ہوگئے جن کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
