ریکوڈک منصوبہ : سعودی عرب 540 ملین ڈالرز میں 15 فیصد شیئرز خریدے گا

وفاقی کابینہ نے ریکوڈک منصوبے کے 15 فیصد شیئرز سعودی عرب کو فروخت کرنے کی منظوری دےدی۔

یہ معاہدہ بین الحکومتی ٹرانزیکشن ایکٹ کےتحت طے پایا ہے،جس کے تحت سعودی عرب کو 540 ملین ڈالرز کے عوض یہ شیئرز براہ راست منتقل کیےجائیں گے۔

سعودی عرب پاکستان کو 540 ملین ڈالرز کی رقم دو قسطوں میں ادا کرےگا۔

پہلےمرحلے میں 10 فیصد شیئرز کی منتقلی پر 330 ملین ڈالرز ادا کیےجائیں گے، جب کہ دوسرےمرحلے میں 5 فیصد شیئرز کی منتقلی کےبعد 210 ملین ڈالرز کی ادائیگی کی جائےگی۔

سعودی فنڈ برائے ترقی بلوچستان میں معدنیات کے شعبےکو فروغ دینے کےلیے اضافی 150 ملین ڈالرز فراہم کرےگا۔مزید برآں سعودی عرب نے چاغی کےعلاقے میں معدنی وسائل کی تلاش اور سرمایہ کاری کرنےپر بھی آمادگی ظاہر کی ہے۔

بیرونی دباؤ پر یقین نہیں رکھتے، عوامی طاقت سے عمران خان کو رہا کرائیں گے : علی امین گنڈاپور

واضح رہے ریکوڈک منصوبےمیں وفاقی اور بلوچستان حکومت کےپاس مشترکہ طور پر 50 فیصد شیئرز ہیں، جب کہ دیگر شیئرز بین الاقوامی کمپنیوں کےپاس ہیں۔

Back to top button