مذہب کو تقسیم کرنے کے بجائے متحد کرنے کےلیے استعمال کیا جائے : بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کاکہنا ہےکہ مذہب کو تقسیم کرنے کے بجائے متحد کرنے کےلیے استعمال کیا جائے۔

واشنگٹن میں قومی دعائیہ ناشتے کی تقریب سے بلاول بھٹو زرداری نےبھی خطاب کیا۔بلاول بھٹو نے کہاکہ مذہب کو تقسیم کرنے کی بجائے متحد کرنے کےلیے استعمال کیا جاناچاہیے۔

تقریب سےخطاب میں بلاول بھٹو نے کہاکہ یہ بریک فاسٹ بین المذاہب ہم آہنگی کا ایک بہت اچھا موقع ہے۔

بلاول بھٹو نے کہاکہ لوگوں کے ساتھ برابر کی سطح پر برتاؤ کرناچاہیے،ہر مسلمان حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا ماننےوالا ہے،یہ قومی دعائیہ تقریب نہیں عالمی دعائیہ تقریب ہے۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں بتایاکہ میری اراکین کانگریس سے بھی ملاقاتیں ہوئیں،اب میں وزیرخارجہ نہیں تاہم تمام ملاقاتیں ذاتی حیثیت میں کیں۔

عمران خان نے 9 مئی برپا کیا، وطن کی اساس کو للکارا اور دفاع کی علامات کو نشانہ بنایا : خواجہ آصف

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے واشنگٹن میں قومی دعائیہ ناشتے کی تقریب میں پاکستانی میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتےہوئے بتایاکہ تقریب میں امریکی حکام سمیت دنیا بھر کے رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں کیں۔

بلاول بھٹو ٓنے بتایاکہ امریکا میں ہونےوالے قومی دعائیہ ناشتے کی تقریب میں دنیا بھر سے اہم ترین شخصیات موجود تھیں،امریکی صدر نےخطاب بھی کیا۔

Back to top button