کچھ لو اور کچھ دو کے معنی این آر او نہیں تو کیا ہیں؟ عرفان صدیقی کا علیمہ خان کے بیان پرردعمل

مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے علیمہ خان کے بیان کے رد عمل میں کہا ہے کہ کچھ لو اور کچھ دو کے معنی اگر ڈیل، سودے بازی اور این آر او نہیں تو کیا ہیں؟ عمران خان کے پاس کسی کو دینے کےلیے کیا رہ گیاہے؟

عرفان صدیقی نے کہاکہ پی ٹی آئی پہلے یہ طے کر لے کہ کیا بات کرنی ہے؟ کس نے کرنی ہے؟ اور کس سے کرنی ہے؟ یہ پہلے بھی مذاکرات سے بھاگ گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے تحریک عدم اعتماد لائیں،ہمارے تو نہیں پی ٹی آئی کے لوگ ضرور کم ہو جائیں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کاکہنا تھاکہ ہمارے ساتھ بیٹھ کر بات کریں اور ہمیں بتائیں کہ عمران خان کیا کریں اور آپ کو کیا چاہیے جو آپ انہیں رہا کردیں گے۔

ان کاکہنا تھاکہ سامنے آکر بات کریں،ہم بیٹھیں گے،ہم تیار ہیں، اگر Give and Take  کرنا چاہتے ہیں تو بتادیں،ہمیں بتائیں کہ عمران خان کیا Give کریں اور آپ کو کیا چاہیے۔

Back to top button