امریکی میزائل ڈیفنس سسٹم ’ تھاڈ ‘ سعودی عرب میں مکمل طور پر فعال

سعودی عرب میں نصب امریکی ساختہ جدید میزائل دفاعی نظام ’تھاڈ‘ (THAAD) کو مکمل طور پر فعال کردیا گیا ہے۔

عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی عرب میں امریکی دفاعی نظام ’ تھاڈ ‘ اب مکمل آپریشنل ہوچکا ہے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے سربراہ جنرل ایرک کوریلا کے مطابق، سعودی عرب میں ’ٹرمینل ہائی ایلٹی ٹیوڈ ایریا ڈیفنس‘ (THAAD) کی پہلی بیٹری نے باقاعدہ طور پر کام شروع کر دیا ہے۔
اس موقع پر جنرل کوریلا نے سعودی فوجی حکام اور دیگر نمائندوں کو دفاعی نظام کے فعال ہونے پر مبارکباد دی۔

 

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق، ’ تھاڈ ‘ ایک ایسا میزائل دفاعی نظام ہے جو مختصر اور درمیانے فاصلے کے بیلسٹک میزائلوں کو فضا میں نشانہ بناکر تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ’ تھاڈ ‘ نظام کی حد 200 کلومیٹر تک ہے،جب کہ یہ 150 کلومیٹر کی بلندی تک مؤثر طریقے سے کام کر سکتا ہے۔

Back to top button