بجٹ : سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں 10 فیصد اضافے کی تجویز

آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں 10 فیصد اضافے کی تجویز ہے جب کہ گریڈ ایک تا 16 کے ملازمین کو 30 فیصد ڈسپیرٹی الاؤنس دیےجانے کی بھی تجویز ہے
بجٹ دستاویزات کے مطابق وفاقی بجٹ کا کل حجم 17 ہزار 573 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے جس میں سے وفاقی ترقیاتی بجٹ کا حجم ایک ہزار ارب جب کہ غیر ترقیاتی اخراجات کا حجم 16 ہزار 286 ارب روپے رکھنےکی تجویز ہے۔
دستاویزات کےمطابق تقریباً 2 ہزار ارب روپے کے نئے ٹیکس عائد ہوں گےاور تمام سیلری سلیب پر 2.5 فیصد ٹیکس کم کرنےکی تجویز ہے۔
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں 10 فیصد اضافےکی تجویز ہے جب کہ گریڈ ایک تا 16 کے ملازمین کو 30 فیصد ڈسپیرٹی الاؤنس دیےجانے کی بھی تجویز ہے۔
وزارت خزانہ کی دستاویزات کےمطابق پیٹرولیم لیوی 78روپے فی لیٹر سے بڑھاکر 100 روپے فی لیٹر کرنے کی تجویز ہے،پیٹرولیم مصنوعات صرف ڈیجیٹل ادائیگی سے خریدی جاسکیں گی جب کہ نقد پیٹرولیم مصنوعات خریدنے پر 2 روپے فی لیٹر اضافی ادا کرنے ہوں گے۔
190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت کل ہوگی
دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ نان فائلرز کےلیے بینک سے 50 ہزار روپے سے زیادہ کیش نکلوانے پر ٹیکس کی شرح بڑھاکر 1.2 فیصد کرنےکی تجویز ہے جب کہ یوٹیوبرز،فری لانسرز اور نان فائلرز پر نئے ٹیکس اقدامات بھی متوقع ہیں۔