5 اکتوبر جلاو گھیراو کیس میں سلمان اکرم راجہ قصوروار قرار

پی ٹی آئی کے رہنما سلمان اکرم راجہ سمیت 7 ملزمان کو لاہور میں 5 اکتوبر کے جلاو گھیراو کے واقعات میں پولیس رپورٹ میں قصور وار قرار دے دیاگیا ہے۔
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں 5 اکتوبر کو جلاؤ گھیراؤ کے 3 مقدمات میں رہنما پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ سمیت دیگر ملزمان کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے سلمان اکرم راجہ،ایم پی اے امتیاز وڑائچ اور ندیم عباس بارا کی عبوری ضمانت کنفرم کر دی۔
دوران سماعت پولیس نے تھانہ اسلام پورہ کے مقدمےمیں رپورٹ پیش کردی جس میں پولیس نے سلمان اکرم راجہ سمیت 7 ملزمان کو قصوروار قرار دے دیا، تفتیشی افسر کا کہنا تھاکہ ملزمان پر لوگوں کو اکسانےکا الزام ہے۔
عدالت نے تھانہ مستی گیٹ اور لاری اڈا کےمقدمات میں تفتیش رپورٹ طلب کرلی جب کہ اسلام پورہ کے مقدمے میں آئندہ سماعت پر دلائل طلب کرلیے۔
عدالت نے عبوری ضمانتوں میں 12 اپریل تک توسیع کردی۔
سلمان اکرم راجہ نے سماعت کےبعد عدالت سے باہر صحافیوں سے گفتگو کی۔ان کا کہنا تھاکہ عمران خان کسی ڈیل سے باہر نہیں آئیں گے،وہ کئی بار بنی گالہ جیسی آفرز کو مسترد کر چکے ہیں، عمران خان ملک میں آئین و قانون کی بالا دستی کےلیے جیل میں ہیں۔
سلمان اکرم راجہ نے مجھے پارٹی سے گرایا : شیر افضل مروت
ان کاکہنا تھاکہ اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد خوش آئند ہےاور قوم بھی ایسا چاہتی ہے۔