سلمان اکرم راجہ کا رمضان کے بعد احتجاج کا اعلان

سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ رمضان کے بعد احتجاج کیا جائےگا اور ہم سڑکوں پر ہوں گے۔قانونی جنگ کے ساتھ ساتھ عوامی سطح پر بھی اقدامات کیےجائیں گے۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ ہمارے پاس انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) کا آرڈر موجود ہےلیکن ہمیں اڈیالہ جیل کے باہر روکا جارہا ہے،جو نہ صرف توہین عدالت ہے بلکہ بنیادی انسانی حقوق کی بھی خلاف ورزی ہے۔

پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ ہمیں روکنا قیدی کے حقوق کی صریحاً خلاف ورزی ہے،ہمیں ابھی بتایاگیا ہےکہ آپ یہاں رکیں، جب کہ کوئی بھی کام منصوبہ بندی کےبغیر نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نےکہا کہ اڈیالہ جیل میں جاری ٹرائلز کی لمبی تاریخیں ڈال دی گئی ہیں، جب کہ عمران خان کے تمام مقدمات دو دن پہلے تعینات کیےگئے ججز کو سونپ دیے گئے،جو ایک منظم منصوبہ بندی کے تحت کیاگیا ہے۔

سلمان اکرم راجہ نے 26ویں آئینی ترمیم کے معاملےپر بات کرتےہوئے کہاکہ پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ دینے والوں کو نکالنے کا ایک طریقہ موجود ہے اور کچھ اراکین کے جوابات موصول ہو چکے ہیں۔

انہوں نے واضح کیاکہ فواد چوہدری اب پی ٹی آئی کا حصہ نہیں رہے۔

فواد چوہدری کا عمران خان ریلیز کمیٹی بنانے کا اعلان

سلمان اکرم راجہ نےکہا کہ رمضان کےبعد احتجاج کیا جائےگا اور ہم سڑکوں پر ہوں گے۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیاکہ قانونی جنگ کےساتھ ساتھ عوامی سطح پر بھی اقدامات کیے جائیں گے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے کیے جاسکیں۔

Back to top button