ناسا نے لکڑی سے بنا سیٹلائیٹ لانچ تیارکرلیا

 امریکی خلائی ادارہ ناسا اور جاپان ایرو اسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی (جے ای ایکس اے) خلائی تحقیق کو مزید پائیدار بنانے کے لیے دنیا کا پہلا لکڑی سے بنا مصنوعی سیارچہ (سیٹلائیٹ) آئندہ برس لانچ کرنے جارہے ہیں۔جاپان کی کیوٹو یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے محقق کوجی مُراتا اس متعلق تحقیق کر رہے ہیں کہ کس طرح حیاتیاتی مواد کو خلائی تحقیق کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

نیشنل اوشیئنک اینڈ ایٹماسفیئرک ایڈمنسٹریشن کی ایک تحقیق کے مطابق اسٹریٹواسفیئر میں موجود 10 فی صد ایٹموسفیرک ایروسول (کسی گیس میں ٹھوس یا مائع ذرات کی موجودگی جو دھوئیں یا دھند کا باعث بنتے ہیں) میں اسپیس کرافٹ سے نکلنے والے دھاتی ذرات ہوتے ہیں۔

Related Articles

Back to top button