واٹس ایپ جلد دھماکے دارفیچر متعارف کروانے کیلئے تیار

مقبول ترین موبائل ایپ واٹس ایپ نے اپنے صارفین کی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے دھماکے دار فیچر پر کام کا آغاز کر دیا ہے جس کو جلد متعارف کروایا جائے گا، میٹا کمپنی نے انکشاف کیا ہے کہ نیا فیچر پیغام رسانی کے پلیٹ فارم پر پیش کیا جائے گا۔

واٹس ایپ صارفین اپنی تصاویر، ویڈیوز کو تو واٹس ایپ اسٹیٹس کا حصہ بناتے ہی تھے لیکن اب وہ اپنی آواز کو بھی اپنے اسٹیٹس کا حصہ بنا سکیں گے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ کچھ صارفین لکھنے کے بجائے بات کر کے اپنے خیالات کا اظہار بہتر طریقے سے کرتے ہیں، اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے صارفین اب 30 سیکنڈ کا آڈیو پیغام اسٹیٹس پر شیئر کر سکیں گے۔اس کے علاوہ واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے ایک اور نئی اپ ڈیٹس پیش کی ہے جس کے تحت صارفین کسی بھی اسٹیٹس پر فوری ری ایکشن دے سکیں گے، صارفین اب اسٹیٹس پر ایموجی کے ذریعے کسی بھی اسٹیٹس کا جواب دے سکتے ہیں۔

واٹس ایپ نے اپنی نئی اپ ڈیٹس میں سٹیٹس پروفائل رنگز (STATUS PROFILE RING) کا فیچر بھی شامل کیا ہے، اس فیچر میں کسی بھی کانٹیکٹ کی جانب سے سٹیٹس لگانے پر اس کی پروفائل پکچر پر ایک دائرہ نظر آئے گا جس پر کلک کر کے صارف اس نمبر کی جانب سے لگائے گئے اسٹیٹس کو دیکھ سکیں گے۔

واضح رہے کہ واٹس ایپ کی جانب سے اس سے قبل گروپ چیٹ کے لیے نیا فیچر متعارف کروایا گیا تھا، یہ فیچر ان حالات میں کارآمد ثابت ہوتا ہے جب کسی گروپ چیٹ میں بہت زیادہ میسجز بھیجے جاتے ہوں تو اہم پیغامات کو اس کی مدد سے دیکھنا ممکن ہو جائے گا۔البتہ جب کوئی صارف کسی چیٹ میں پیغام کو پن کرے گا تو اس کا علم دیگر افراد کو بھی ہو جائے گا، رپورٹ کے مطابق یہ فیچر ابھی بیٹا ورژن میں دیا گیا ہے، واٹس ایپ کی حریف ایپ ٹیلی گرام میں اس طرح کا ایک فیچر کئی برس پہلے متعارف کرایا گیا تھا۔

Related Articles

Back to top button