عمران نیازی انتقام کی آگ میں جل رہے

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز کا کہنا ہے عمران نیازی انتقام کی آگ میں جل رہے ہیں لیکن ہم عوام کی عدالت میں سرخرو ہوں گے۔
صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کے بیٹے سلیمان شہباز نے احتساب عدالت کی جانب سے اشتہاری قرار دیے جانے پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ خواتین کی عزت کے دعویدار سیاسی انتقام میں بہو، بیٹیوں کا احترام بھی بھول گئے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی عہدہ رکھا نہ کبھی سیاست کی لیکن اس کے باوجود جھوٹے کیس میں الجھایا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان انتقام کی آگ میں جل رہے ہیں، خادم اعلیٰ اور ان کے خاندان کو جھوٹے ریفرنس میں ملوث کرنا عمران نیازی اور نیب گٹھ جوڑ کی بدترین مثال ہے۔ سلیمان شہباز نے کہا کہ ایسے فیصلے ماضی میں منہ کے بل زمین پر گرے، ہم عوام کی عدالت میں سرخرو ہوں گے۔
خیال رہے کہ احتساب عدالت نے آج سلیمان شہباز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں جب کہ شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز اور دو بیٹیوں کو طلبی کے نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button