سام سنگ کا 6000 ایم اے ایچ بیٹری والا فون متعارف

سام سنگ نے نیا گلیکسی ایم 31 اسمارٹ فون متعارف کرادیا ہے۔یہ گزشتہ سال کے ایم 30 اور ایم 30 ایس کا اپ ڈیٹ ورژن ہے جس میں کیمرا سسٹم کو بہتر کیا گیا ہے۔سام سنگ کے اس فون میں 6.4 انچ کا ایف ایچ ڈی پلس سپر امولیڈ ڈسپلے دیا گیا ہے جس میں واٹر ڈراپ نوچ موجود ہے۔
بیٹری کے لحاظ سے یہ فون بہت طاقتور ہے کیونکہ اس میں 6000 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے جو کہ گزشتہ سال کے گلیکسی ایم 30 ایس میں بھی موجود تھی۔بیٹری کے ساتھ 15 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ موجود ہے اور کمپنی نے گزشتہ سال 6000 ایم اے ایچ بیٹری کے بارے میں بتایا تھا کہ اس پر صارف 29 گھنٹے تک لگاتار ویڈیوز، 130 گھنٹوں تک آڈیو پلے بیک دیکھ یا سن سکتا ہے۔
فون میں کمپنی کا اپنا ایکسینوس 9611 پراسیسر دیا گیا ہے جس کے ساتھ 4 سے 6 جی بی ریم اور 64 سے 128 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے جس میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔اینڈرائیڈ 10 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج کمپنی نے اپنے ون یوآئی 2 سے کیا ہے جبکہ ہیڈفون جیک، ایف ایم ریڈیو سپورٹ اور بلیوٹوتھ 5.0 جیسے فیچرز بھی موجود ہیں۔
گزشتہ سال کے گلیکسی ایم 30 ایس کے 3 بیک کیمروں کی جگہ اس بار 4 کیمروں کا سیٹ اپ دیا گیا ہے۔اس کا مین کیمرا 64 میگا پکسل کا ہے جبکہ 8 میگا پکسل الٹراوائیڈ، 5 میگا پکسل میکرو اور 5 میگا پکسل ڈیپتھ کیمرے اس کے ساتھ ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button