نیا ٹوئیٹر مالک صارفین پر تجربات کرنا کب بند کرے گا؟

دنیا کی امیر ترین شخصیت اور ٹوئیٹر کے نئے مالک ایلون مسک نے بلیو ٹک حاصل کرنے کیلئے ماہانہ 8 ڈالرز کی فیس متعارف کروانے کے بعد آفیشل کائونٹ لیبل کا نیا کام شروع کر دیا ہے، جس سے صارفین شش و پنج میں مبتلا ہیں۔ایلون مسک کے ٹوئٹر خریدنے کے بعد ایک نئی پیش رفت تب ہوئی جب ٹوئٹر نے ’ہائی پروفائل اکاؤنٹس‘ کو سرمئی رنگ کا ایک نیا لیبل دینا شروع کیا جس کے ساتھ ’آفیشل‘ کا لفظ لکھا تھا، مگر یہ ’آفیشل‘ لیبل مختلف اکاؤنٹس پر ظاہر ہونے کے کچھ ہی دیر بعد غائب ہو گیا۔

ٹوئٹر کے مطابق آفیشل لیبل اس لیے لایا جا رہا ہے تاکہ اس سے واضح ہو سکے کہ یہ مصدقہ اکاؤنٹس ہیں، اس حوالے سے دنیا بھر میں ذرائع ابلاغ کے بڑے اداروں، ممالک کے حکومتی اداروں اور اسی طرح ٹیکنالوجی وغیرہ کی بڑی کمپنیوں کے اکاؤنٹس کو 9 نومبر کو ’آفیشل‘ کا لیبل دیا گیا تھا، تاہم کچھ ہی دیر بھی یہ لیبل ہٹا دیا گیا، دی پریذیٹنٹ آف پاکستان کے اکاؤنٹ کو بھی آفیشل لیبل دیا گیا تھا جو کہ کچھ ہی دیر بعد غائب بھی ہوگیا۔

اس سے قبل ٹوئٹر پر ’بلیو چیک‘ کے لیے فیس ادا کرنے کا معاملہ بھی زیر بحث ہے، کیوںکہ ایلون مسک کی جانب سے ویری فائیڈ اکاؤنٹس کے ساتھ لگے ’بلیو چیک‘ کے لیے اب تقریباً آٹھ ڈالر ماہانہ سبسکرپشن فیس کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ٹوئٹر کے ترجمان کے مطابق بہت سارے لوگ سوال کر رہے تھے کہ ’بلیو چیک، سبسکرائبرز اور ویری فائڈ آفیشل اکاؤنٹس کے درمیان فرق کیسے کیا جائے گا، اسی لیے ہم ’آفیشل‘ لیبل متعارف کروا رہے ہیں جو کہ منتخب اکاؤنٹس کے لیے ہوگا، ان کا کہنا ہے کہ ’ایسا تب ہو گا جب نیا سسٹم لانچ کیا جائے گا۔ ترجمان کے مطابق ’پہلے سے تمام ویری فائڈ اکاؤنٹس کو آفیشل کا لیبل نہیں دیا جائے گا اور نہ ہی اسے خریدا جا سکے گا۔

انہوں نے بتایا کہ حکومتی اکاؤنٹس، کمرشل کمپنیوں، کاروباری شراکت دار، ذرائع ابلاغ کے بڑے ادارے، پبلشرز اور بعض عوامی شخصیات کو یہ لیبل دیا جائے گا، ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے ایک ٹویٹ کے ذریعے صارفین کو آگاہ کیا ہے کہ ’ٹوئٹر آنے والے دنوں میں احمقانہ حرکتیں کرتا رہے گا کیونکہ ہم دیکھنا چاہتے ہیں کہ کیا چلتا ہے اور کیا نہیں؟

Related Articles

Back to top button