ٹک ٹاک پر ناپسندیدہ ویڈیوز کو ڈس لائیک کرنے کی آپشن


سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی مشہور ترین ایپ ٹک ٹاک پر ناپسندیدہ ویڈیوز کو ڈس لائیک کرنے کے لیے نیا فیچر متعااف کروا دیا گیا ہے، اب صارفین اپنی ناپسندیدہ ویڈیوز کیلئے ڈس لائیک کے بٹن کو کلک کر سکں گے جس سے ویڈیوز بنانے والوں کی اصلاح بھی ہو سکے گی۔ اب ویڈیو میں لائیک کے بٹن کے ساتھ ڈِس لائیک کے بٹن کا اضافہ کیا گیا ہے۔ کمپنی کے مطابق ٹک ٹاک کا نیا فیچر اپریل میں آزمائشی طور پر متعارف کروایا گیا تھا جو اب پوری دنیا میں تمام صارفین کیلئے دستیاب ہوگا۔ صرف ڈِس لائیک کرنے والا شخص ہی اپنا نام ڈِس لائیک میں دیکھ سکے گا جبکہ دیگر صارفین کو معلوم نہیں ہوگا کہ کس نے ڈِس لائیک بٹن کو استعمال کیا ہے۔

تاہم کسی تبصرے پر موصول ہونے والی لائیکس کی تعداد کے برعکس ڈِس لائیک کی تعداد صارفین کو نظر نہیں آئے گی، ٹِک ٹاک کا کہنا ہے کہ ڈِس لائیک کمنٹس صارفین کی رائے جاننے کا ایک نیا طریقہ ہے، یہ فیچر ایسے تبصروں کی نشاندہی کرے گا جو نامناسب ہیں۔ تبصروں کو ڈس لائیک کرنے کے علاوہ صارفین کے پاس ٹک ٹاک قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے متنازع تبصرے کرنے والوں کی اطلاع دینے کا اختیار بھی موجود ہے۔

یاد رہے کہ آن لائن پلیٹ فارم ریڈٹ جیسے دیگر پلیٹ فارمز کے پاس طویل عرصے سے صارفین کے تبصروں کو ووٹ دینے کا اختیار موجود ہے، یہ سوشل میڈیا صارفین کیلئے اختلاف رائے کرنے کا ایک عوامی طریقہ کار ہے، حال ہی میں ٹوئٹر نے ٹِک ٹاک کے نئے فیچر سے ملتے جُلتے فیچر کا تجربہ کیا ہے تاکہ پلیٹ فارم اس بات کی عکاسی کر سکے کہ صارفین نئے فیچر کے بارے میں کیا رائے رکھتے ہیں۔

Related Articles

Back to top button