گلیکسی ایس 10 کا فنگرپرنٹ سینسراپڈیٹ کردیا گیا

جنوبی کور یا کی نامور کمپنی سام سنگ کو حال ہی میں متعارف کرائے جانے والے فون ’سام سنگ گلیکسی ایس 10 ‘ کے فنگر پرنٹ سینسر میں خرابی کی شکایات موصول ہوئیں تھیں جس کے بعد کمپنی نے صارفین کو فنگر پرنٹ سینسر کے استعمال سے منع کر دیا تھا۔
اب کمپنی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ گلیکسی ایس 10 کے صارفین فنگر پرنٹ سینسر کے فیچر کا استعمال کر سکتے ہیں کیونکہ اس مسئلے کو کمپنی نے حل کر دیا ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ ہم نے سافٹ وئیر کو اپ ڈیٹ کر دیا ہے جس کی وجہ سے صارفین کو اب فنگر پرنٹ سینسر کے حوالے سے کسی بھی قسم کی شکایت نہیں ہو گی اور ان کا فون ان کے علاوہ کوئی بھی نہیں کھول سکے گا۔

فنگر پرنٹ سینسر میں مسئلے کی ایک وجہ اسمارٹ فون کا سلیکون کیس بھی تھا جس کی وجہ سے فون سینسر صارف کا فنگر پرنٹ پہچاننے میں مشکلات کا شکار ہو گیا تھا۔
مگر اب کمپنی نے اس مسئلے کے حل کی تصدیق کر دی ہے اور کمپنی کا کہنا ہے کہ اب فنگر پرنٹ میں کوئی خرابی نہیں ہے اور اب سلیکون کیس بھی فون کے فنگر پرنٹ سینسر کو متاثر نہیں کرے گا۔
واضح رہے کہ برطانوی خاتون کی جانب سے ’سام سنگ گلیکسی ایس 10‘ کے فنگر پرنٹ سینسر کے حوالے سے شکایت درج کرائی گئی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ خاتون کے شوہر ان کا فون اپنے فنگر پرنٹ سے بھی با آسانی اَن لاک یعنی کھول لیتے ہیں۔
برطانوی خاتون کی اس شکایت پر کمپنی کا فوری ردِ عمل سامنے آیا تھا اور انہوں نے جلد از جلد اس مسئلے کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button