ایلون مسک نے ٹوئیٹر پر کونسے نئے بیجز متعارف کروا دیئے؟

دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کی جانب سے ٹوئیٹر کا مالک بننے کے بعد سوشل پلیٹ فارم پر کئی نئے بیجز متعارف کروائے گئے ہیں۔ایلون مسک نے ٹوئٹر بلیو، بزنس، گورنمنٹ اور ایفیلئیٹ کے نام سے نئے بیجز متعارف کروائے ہیں، نئے بیجز میں سے بزنس بیج کاروبار کرنے والے صارفین کو دیا جائے گا اور اسکا رنگ پیلا ہو ہے۔ ٹوئٹر پر ایک اور نیا بیج گورنمنٹ کے نام سے ہے، جو حکومتی عہدیداروں اور سرکاری کمپنیوں کے لیے مختص کیا جائے گا، اس کے علاوہ ایک بیج لیگیسی ویریفیکیشن کا ہے جو کہ ٹوئٹر کا روایتی بیج ہے۔ ٹوئٹر پر ’آفیشل‘ کا بیج بھی دیکھنے میں آ رہا ہے۔ ایک اور تبدیلی کرتے ہوئے ٹوئیٹر نے بزنس اکاؤںٹس کی پروفائل پکچر کو چوکور کر دیا ہے جبکہ ذاتی اکاؤںٹس کی تصویر گول دائرے کی صورت میں ہی رہے گی۔

ٹوئٹر بلیو نامی ایک نیا بیج بھی متعارف کروایا گیا ہے جو ٹوئٹر کا کاروباری بیج ہے، اسے استعمال کرنے کے لیے صارفین کو ماہانہ پیسے دینے ہوں گے۔ اس بیج کے ذریعے دنیا بھر میں کاروباری حلقوں کو ٹوئٹر پر نیٹ ورک بنانے کا موقع مل سکے گا، جبکہ کاروبار سے منسلک افراد اور برینڈز کو موقع ملے گا کہ وہ ٹوئٹر کی ڈی این اے کو جان سکیں۔ ٹوئٹر بزنس نے ٹوئٹر بلیو کو متعارف کروائے ہوئے بتایا ہے کہ یہ ایک نیا پروگرام ہے جس کے ذریعے کاروباری شخصیات کو موقع ملے گا کہ وہ اپنے برینڈز اور خاص ملازمین کو امتیازی حیثیت دے سکیں، ان اکاؤنٹس کے نام کے ساتھ کمپنی کا چوکور بیج بھی آویزاں کیا جائے گا۔واضح رہے کہ ایلون مسک کے ٹوئٹر سنبھالنے کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر کئی تبدیلیاں کی جا رہی ہیں۔

سعودیہ کاعازمین حج کی تعداد پر پابندی ختم کرنے کا اعلان

Related Articles

Back to top button