نیٹ فلکس کی پاسورڈ شیئرنگ روکنے کیلئے آپریشن کا آغاز

دنیا کی سب سے بڑے آن لائن سٹریمنگ کمپنی ’’نیٹ فلکس‘‘ نے مسلسل مالی نقصان کے بعد اب پاسورڈ شیئر کرنے والے صارفین کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکی ویڈیو سٹریمنگ سروس نیٹ فلکس اکاؤنٹ پاس ورڈ شیئرنگ کرنے کے خلاف وہ کارروائی کرنے جا رہا ہے جس کی طویل عرصے سے منصوبہ بندی کی جا رہی تھی۔ نیٹ فلکس نے پیشگوئی کی ہے کہ ہو سکتا ہے کہ بڑی تعداد میں صارفین نیٹ فلکس دیکھنا بند کر دیں۔ نیٹ فلکس نے یہ اعلان اپنے تازہ ترین نتائج میں کیا ہے جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ کمپنی مشکل وقت کے بعد دوبارہ ترقی کے راستے پر گامزن ہونے میں کامیاب ہو گئی ہے، نیٹ فلکس کا کہنا ہے کہ لاطینی امریکہ میں محدود ٹیسٹ کے بعد اب پاسورڈ شیئر کرنے کے خلاف ’’زیادہ بڑے پیمانے پر‘‘ کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔ کمپنی کے مطابق دنیا بھر میں 10 کروڑ سے زیادہ خاندان اپنے نیٹ فلکس اکاؤنٹ شیئر کر رہے ہیں اور یہ عمل نیٹ فلکس میں سرمایہ کاری اور کاروبار میں بہتری لانے کی ہماری طویل مدت کی صلاحیت کو کمزور کر رہا ہے۔

یاد رہے کہ نیٹ فلکس کے قواعد میں پاسورڈ شیئر کرنے پر ہمیشہ سے پابندی ہے، ان قواعد کے تحت ضروری ہے کہ ایک اکاؤنٹ صرف ایک خاندان استعمال کرے۔ لیکن کمپنی ان قواعد کو کبھی نافذ نہیں کیا۔ اب کمپنی نئے فیچرز کا اضافہ کرنے جا رہی ہے جن کے تحت لوگوں کے پاس ورڈ شیئر کرنے پر پابندی ہو گی اور ان کو فوری طور پر کر لیا جائے جو ایسا کر رہے ہوں گے۔ اگر نیٹ فلکس کو پتہ چلا کہ کوئی اکاؤنٹ شیئر کیا جا رہا ہے تو وہ لوگوں کو لاگ اِن کرنے سے روک دے گا اور ان کو کہا جائے گا کہ وہ اپنا اکاؤنٹ خریدیں۔ نیٹ فلکس ان خصوصی فیچرز کو کام میں لاتے ہوئے ایسا کرے گا جن کا ہدف ایسے لوگ ہیں جنہوں نے پاسورڈ شیئر کر رکھا ہے۔ ان لوگوں کو موقع دیا جائے گا کہ وہ اپنا پروفائل اپنے اکاؤنٹ میں منتقل کریں۔ نیٹ فلکس کچھ ملکوں میں اضافی ادائیگی پر صارفین کو اکاؤنٹ ان لوگوں کے ساتھ شیئر کرنے کی اجازت دے گی جن کے ساتھ وہ نہیں رہتے۔ کمپنی نے لوگوں کو یقین دلایا ہے کہ نئی تبدیلیاں انہیں سفر کے دوران ویڈیوز دیکھنے سے نہیں روکیں گی۔ نیٹ فلکس کا کہنا ہے کہ اس تبدیلی کا شروع میں مطلب یہ ہو سکتا ہے کہ شیئر کیے گئے اکاؤنٹس سے نکالے جانے کے بعد لوگ ویڈیوز دیکھنا بند کر دیں۔ کمپنی کے مطابق ہو سکتا ہے کہ اس بات کا اس کے شوز دیکھنے والے لوگوں کی تعداد سے پتہ چلے۔ تاہم کمپنی کا ماننا ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ان میں سے کچھ لوگ واپس آ کر اپنا حصہ ڈالیں گے، کمپنی کے مطابق ایسا امریکہ میں جاری آزمائش کے دوران پہلے ہی ہو رہا ہے۔

امریکی لڑکے کاکم وقت میں لیگو سے دنیا کا نقشہ بنانے کا ورلڈ ریکارڈ

Related Articles

Back to top button