ٹک ٹاک نے بھی پیسے کمانے کا فیچر متعارف کروا دیا

سوشل میڈیا کی مقبول ترین ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے صارفین کو خوشخبری سناتے ہوئے لائیو سٹریمنگ کے لیے مشہور اکائونٹس کو پیسے کمانے کی اجازت دے دی ہے۔ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ وہ ویڈیو سنپیٹ پہ لائیو سٹریمنگ کے لیے مشہور اکاؤنٹس کو پیسے وصول کرنے کی اجازت دے رہے ہیں، اس سے پہلے پیسے کمانے کیلئے ایسے ہی ٹولز حریف پلیٹ فارمز انسٹا گرام، فیس بک پر بھی ڈالے جا چکے ہیں کیونکہ یہ پلیٹ فارمز ان شخصیات کو متوجہ کرنے کی کوشش میں ہیں جو صارفین میں مقبول ہیں۔
ٹک ٹاک کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ لائیو سبسکرپشن اسکا ایک نیا قدم ہے جس کا مقصد مونیٹائزیشن کے مواقع فراہم کرنا ہے جو تخلیقی کام کرنے والوں کے فائدے کے لیے اٹھایا جا رہا ہے۔ اییلی کیشن کے مطابق نیا فیچر صرف ویڈیوز تخلیق کرنے والوں کو دعوت کے ذریعے دستیاب ہوگا تاہم آنے والے مہینوں میں اس کو عالمی سطح پر وسعت دی جائے گی۔ لیکن کمپنی کی جانب سے یہ نہیں بتایا گیا کہ تک ٹاک کے ذریعے کتنے پیسے کمائے جا سکت

ے ہیں، کمپنی کا کہنا ہے کہ ویڈیو کے ’’تخلیق کار‘‘ کے پاس اختیار ہوگا کہ وہ سبسکرائبرز کے چیٹ موڈ میں جا سکیں، اس کا مقصد تخلیق کار اور صارف کے درمیان رابطے کو بڑھانا ہے۔

ٹک ٹاک کی لائیو سبسکرپشن کے فیچر تک پہنچنے کے لیے ضروری ہوگا کہ صارف کی عمر کم سے کم 18 سال ہو اور اس کو سبسکرائب کرنے والوں کی عمر بھی اتنی ہی ہونا ضروری ہوگا، سبسکرائبر پرکس میں ڈیجیٹل بیج بھی شامل ہوگا جبکہ بعض صورتوں میں سٹریمنگ سیشنز کے دوران کیمرے کے اینگلز کے لیے بھی تخلیق کاروں کو دعوت دی جائے گی۔ رواں ماہ کے آغاز میں ٹک ٹاک نے مشہور اکاؤنٹس اور تخلیق کاروں کے لیے ایڈ ریوینو شیئرنگ پروگرام شروع کرنے کا اعلان کیا تھا جو حریف ایپلی کیشنز کی جانب سے پہلے ہی استعمال کیا جا رہا تھا۔

فواد چودھری کو حنا ربانی کھر پر تنقید مہنگی کیسے پڑی؟

چھوٹی ویڈیوز شیئر کرنے والا پلیٹ فارم حالیہ چند سالوں میں دنیا بھر میں بہت مشہور ہوا اور عالمی سطح پر اس کے ایک ارب سے زیادہ صارفین موجود ہیں تاہم اس پر یہ تنقید بھی ہوتی رہی کہ تخلیق کاروں کے مواد کو موثر طور پر مونیٹائز کرنے کا طریقہ کار موجود نہیں تھا، اگلے ماہ امریکہ میں شروع ہونے والے ٹک ٹاک پلز کے تحت کمپنیاں اپنے اشتہارات صارف کے مواد کے ساتھ کچھ کیٹگریز میں رکھ سکتی ہیں، جس میں تخلیق کار کو حصہ ملے گا، چینی فرم بائٹ ڈانس کی ذیلی کمپنی نے ایک بیان میں کہا کہ ہم تخلیق کاروں، عوامی شخصیات اور اشاعتی اداروں کے ساتھ پہلے اشتہاری ریونیو شیئرنگ پروگرام شروع کریں گے، ویڈیو پر فوکس کرنے والی دیگر بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جیسے یوٹیوب، انسٹا گرام اور سنیپ چیٹ پہلے سے ہی ریونیو شیئرنگ تحت سروسز فراہم کر رہے ہیں۔

Related Articles

Back to top button