ن لیگ نے ایم کیو ایم کے مطالبات مان لئے

مسلم لیگ ن نے پاور شیئرنگ کے معاملے پر ایم کیو ایم پاکستان کے مطالبات سے اصولی اتفاق کر لیا ہے۔

ذائع ایم کیو ایم پاکستان کے مطابق ایم کیو ایم کے مطالبوں پر حتمی اتفاق کے لیے مذکرات آئندہ دنوں ہونے ہیں تاہم ن لیگ نے ہمارے مطالبات پر اصولی اتفاق کر لیا ہے۔ایم کیو ایم پاکستان کا بلدیاتی حکومتوں کی خودمختاری اور مضبوطی کیلئے آئینی ترامیم اولین مطالبہ ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ گورنر سندھ اور وزارتوں پر بھی ن لیگ او ایم کیو ایم پاکستان کے درمیان حتمی بات چیت ہونی ہے، ایم کیو ایم پاکستان نے اسپیکرقومی اسمبلی کے انتخاب سے قبل مذاکرات کو حتمی شکل دینےکا مطالبہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق رابطہ کمیٹی سے رائے لی گئی ہے حکومت میں شامل ہوا جائے یا اپوزیشن سیٹوں پر بیٹھا جائے، حکومت میں جانے یا اپوزیشن میں بیٹھنے سے متعلق فیصلہ حتمی مذاکرات کے بعد کیا جائے گا۔

Related Articles

Back to top button