بھارتی کسانوں کا ایک سال سے جاری احتجاج ختم

بھارتی کسانوں نے مودی سرکار کے متنازع زرعی قوانین کے خلاف ایک سال سے جاری احتجاج کو ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

کسان رہنمائوں کے مطابق ان کے تمام مطالبات تسلیم کر لیے گئے ہیں جس کے بعد وہ احتجاج ختم کر رہے ہیں ، بھارتی حکومت کی جانب سے احتجاجی کسانوں کے مطالبات کی تحریری منظوری کے بعد کسانوں نے ایک سال سے جاری احتجاج ختم کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: اومی کرون وائرس کی آمد نے خوف کی فضا پیدا کر دی
نئی دہلی کی سرحد پرعارضی رہائش گاہوں میں مقیم ہزاروں کسان مظاہرین نے اپنے گھروں کو واپسی شروع کر دی ۔

Related Articles

Back to top button