جموں و کشمیر کے عوام سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حق خود ارادیت کے منتظر ہیں : عاصم افتخار

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار کا کہنا ہےکہ جموں و کشمیر کے عوام بھارتی قبضے کے تحت منظم جبر و تشدد کا شکار ہیں۔ جموں و کشمیر کے عوام سلامتی کونسل کی قراردادوں کےمطابق حق خود ارادیت کے منتظر ہیں۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مسلح تنازعات میں شہریوں کے تحفظ سے متعلق بحث ہوئی جس سےخطاب کرتےہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہاکہ بھارت غیر قانونی طور پر کشمیر کی آبادیاتی ساخت تبدیل کرنے کی کوشش کررہا ہے۔
مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہاکہ جموں و کشمیر کے عوام سلامتی کونسل کی قراردادوں کےمطابق حق خود ارادیت کے منتظر ہیں۔ مسلح تنازعات میں شہریوں کے تحفظ کےلیے فوری عالمی اقدام ضروری ہے۔
عاصم افتخار نے بتایاکہ پاک بھارت حالیہ جنگ کے دوران بھارتی حملوں میں 40 شہری شہید، 120 سے زائد زخمی ہوئے،پاکستان نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور صرف فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔
ان کا کہنا تھاکہ غزہ میں اسپتالوں پر حملے پر سلامتی کونسل کو فوری رد عمل دینا چاہیے،انسانی حقوق کے قوانین پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایاجائے، انسانی امدادی کارکنوں اور اقوام متحدہ کے عملے کو تحفظ دیا جائے۔