سکیورٹی فورسز کا سوات میں آپریشن، 4 خوارج ہلاک

خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنےوالے اداروں کے مشترکہ آپریشن میں 4 خوارج ہلاک ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کےمطابق سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سوات میں خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا جس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 خوارج کو جہنم واصل کردیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران ہلاک کیےگئے خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا جب کہ ہلاک خوارج دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔
غیر قانونی غیر ملکیوں کے انخلاء کی تاریخ میں توسیع نہیں ہوگی : طلال چوہدری
آئی ایس پی آر کاکہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کےلیے پُرعزم ہیں۔