پاک افغان سرحد پر سکیورٹی فورسز کے فالو اپ آپریشن میں مزید 17 دہشت گرد ہلاک

پاک افغان سرحد پر سکیورٹی فورسز کے کامیاب فالو اپ آپریشن میں مزید 17 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا، گزشتہ تین روز میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں ہلاک خارجیوں کی تعداد 71 ہوگئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کےمطابق سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر فالو اپ آپریشنز میں 17 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
آئی ایس پی آر کےمطابق ہلاک خوارج سے ہتھیار،گولیاں اور دھماکا خیز مواد برآمد کیاگیا ہے، گزشتہ روز پاک افغان سرحد پر کارروائی میں 54 خارجی جہنم واصل کیے گئے تھے۔
جنوبی وزیرستان : امن کمیٹی کے دفتر کے قریب دھماکا، 6 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
آئی ایس پی آر کےمطابق گزشتہ تین روزمیں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں ہلاک کیے گئے خارجیوں کی تعداد 71 ہوگئی ہے۔
آئی ایس پی آر کاکہنا ہےکہ سکیورٹی فورسز دہشت گردی کی ہر کوشش کو ناکام بنانے کےلیے پرعزم ہیں،سکیورٹی فورسز ملکی امن وا ستحکام و ترقی کو سبوتاژ نہیں ہونے دیں گے۔