سلیکٹیو سینس آف جسٹس زیب نہیں دیتا، جسٹس منصور کے خط پر خواجہ آصف کا ردعمل

وزیر دفاع خواجہ آصف نے جسٹس منصور علی شاہ کی جانب سے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو 26 ویں آئینی ترمیم کےحوالے سے لکھے گئے خط پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہےکہ یہ سیلیکٹیو سینس آف جسٹس آپ کے مقام کو زیب نہیں دیتا۔

سینئر رہنما مسلم لیگ ن خواجہ آصف نے کہاکہ محترم جسٹس منصور علی شاہ صاحب نے اپنے خط میں خدشے کا اظہار فرمایا ہےکہ ان کے خط کے مندرجات پر اگر عمل درآمد نہ ہوا تو عوام کا عدلیہ سے اعتماد اٹھ جائےگا۔

خواجہ آصف نےکہا کہ محترم جج صاحب اعلیٰ عدلیہ کےساتھ عرصہ دراز سے وابستہ ہیں اور اس وابستگی کے دوران عدلیہ کےساتھ جو کچھ ہوا وہ اس کے عینی گواہ ہیں۔

انہوں نےکہا کہ ثاقب نثار صاحب،کھوسہ صاحب، اعجاز احسن،مظاہر نقوی اور بہت سے صاحبان عدلیہ کے وقار کو پامال کرنےوالے چند نام ہیں،نام اور بھی بہت ہیں۔

وزیر دفاع نے کہاکہ محترم شاہ صاحب اس وقت عوام کے اعتماد مجروح ہونےکا آپ کو خیال نہیں آیا یا یہ شکایت کسی ذاتی وجہ سےہے۔

خواجہ آصف نےکہا کہ آپ بہت بڑےمقام پر فائز ہیں اور میرے لیے آپ محترم ہیں لیکن یہ سلیکٹیو سینس آف جسٹس آپ کے مقام کو زیب نہیں دیتا ہے۔

لندن پولیس نے قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی پر حملے کا کیس بند کردیا

 

یاد رہے کہ جسٹس منصور علی شاہ نے سندھ اور پشاور ہائی کورٹس میں ایڈیشنل ججوں کی نامزدگیوں پر تحفظات کااظہار کرتےہوئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس مؤخر کرنےکا مطالبہ کیا۔

انہوں نےکہا تھا کہ جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس مؤخر کر کے پہلے 26 ویں آئینی ترمیم کا کیس سنا جائے۔

Back to top button